اپارٹمنٹ کی عمارت سے گرنے پر نوجوان کی موت

   

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ ایس آر نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں اپارٹمنٹ کی عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ایک کم عمر نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 15 سالہ بشیش پٹنائک جو کمل ناتھ پٹنائک کا بیٹا تھا اور پیشہ سے طالبعلم تھا ۔ مذکورہ نوجوان امیرپیٹ کے نابارڈ اپارٹمنٹ کا ساکن تھا اور اتفاقی طور پر اپارٹمنٹ کی پانچویں عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں وہ فوت ہوگیا تھا ۔ پولیس ایس آر نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔