اپریل سے لے کر اب تک روس سے ہندوستان کو خام تیل کی درآمد میں 50گنا کااضافہ

,

   

روس کا تیل اب ہندوستان کی تیل کی درآمد کی ٹوکری کا 10فیصد بناتا ہے
نئی دہلی۔ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایاکہ روس سے خام تیل کی ہندوستان درآمد میں اپریل سے لے کر اب تک 50فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بیرونی ممالک سے خریدے گئے تمام خام تیل کا 10فیصد بناتا ہے۔

یوکرین جنگ سے قبل روسی تیل محض0.2فیصد ہی ہندوستان کوبرآمد کیاجاتا تھا۔مذکورہ اہلکار نے رپورٹرس کو بتایا کہ ”اپریل میں ہندوستان کی تیل درآمد کی ٹوکری میں روسی تیل اب 10فیصد ہوگیاہے۔ یہ اب 10بڑے سپلائرس میں شامل ہوگیاہے“۔

روسی تیل 40فیصد سے زیاد خانگی ریفائنریاں خرید رہی ہیں جس میں ریلائنس انڈسٹریز اورروسنفٹ کی حمایت والی نایارا انرجی شامل ہے۔


ہندوستان کو خام تیل کی سربراہی کرنے والے
پچھلے ماہ روس نے سعود ی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ہندوستان کو تیل کی سربراہی کرنے والا عراق کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا کیونکہ ریفائنریوں نے یوکرین سے جنگ کے بعد گہری رعایت پر دستیاب روسی تیل پر اپنا قبضہ جمالیاتھا۔


ہندوستان کو خام تیل کی سربراہی کرنے والے پانچ بڑے ممالک کی فہرست مندرجہ ذیل


عراق


روس


سعودی عربیہ


متحد عرب امارات


متحدہ ہائے امریکہ


ہندوستانی ریفائرنروں نے مئی میں روسی تیل کے 25ملین بیرلس خریدے ہیں۔ روس کے اپنے خام تیل کی ہندوستان درآمد میں پہلی مرتبہ اپریل میں سمندری راستے ہونے والی درآمد میں 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے


روسی خام تیل کی درآمد کو ہندوستان کادفاع
ہندوستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو تیل کی درآمد اوراستعمال کرتا ہے جو یوکرین پرحملے کے صدر ولا دمیرپوتن کے احکامات کے بعد روسی تیل کی خریداری کا طویل عرصہ سے دفاع کررہا ہے۔ پچھلے ماہ وزرات تیل نے کہاتھا کہ ”ر وس سے توانائی کی خریدی ہندوستان کی جملہ لاگت سے بہت کم ہے“۔

عراق مئی میں ہندوستان کوسربراہ کرنا والا پہلا ملک تھا جبکہ سعودی عربیہ سب سے زیادہ سربراہی کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان نے رعایتی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روس سے تیل کی درآمد میں اس وقت اضافہ کیاہے جب عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ او رچین کے بعد ہندوستان دنیاکا تیسرا بڑا ملک تیل کی کھپت کے ئے ہے جس کا 85فیصد حصہ درآمد کیاجاتا ہے۔


دنیا کے پانچ بڑے خام تیل صارفین ممالک کی فہرست


متحدہ ہائے امریکہ


چین


ہندوستان


جاپان


روس


یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کے یورال خام تیل کے خریداروں میں کمی ائی ہے جس میں بعض غیر ملکی حکومتوں نے روسی توانائی کی برآمدات پر امتنا ع او راس کی قیمتوں میں گرواٹ لانے کا فیصلہ کیاہے۔

ہندوستانی ریفائنروں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روسی خام تیل 30امریکی ڈالر فی بیرل کا اعلی رعایتی قیمت پر خریدا ہے۔

اس سے پہلے خام تیل کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہہ سے نقصاندہ تھی