اپل ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) اپل میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جس نے داشتہ کے مکان میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 52 سالہ جگن چاری جو عنبرپیٹ کا ساکن تھا اپل میں اس کی داشتہ کے مکان میں اس نے خودکشی کرلی۔ جگن چاری کل اپنے مکان زخمی حالت میں لوٹا تھا جہاں اس کی بیوی پدما نے زخموں سے متعلق دریافت کیا لیکن جگن چاری نے بیوی سے کچھ نہیں بتایا اور آج بالیشوری نامی خاتون کے مکان میں اس نے خودکشی کرلی ۔ جگن 5 سال سے بالیشوری کے ساتھ ناجائز تعلقات میں تھا جگن کی بیوی پدماوتی نے بالیشوری پر الزام لگاکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ع