اپل سے لاپتہ لڑکی کی نعش رامنتاپور تالاب سے برآمد

   

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) اپل پولیس نے لاپتہ لڑکی کی نعش کو رامنتاپور چناچیرو ( تالاب ) سے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ انوشا کل سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور آج اس لڑکی کی نعش کو تالاب سے برآمد کرلیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ انوشا تعلیمی دباؤ سے تنگ آچکی تھی ۔ انوشا نیٹ امتحان کیلئے تیاری کر رہی تھی اور اس امتحان کی تیاری میں لڑکی کو کوئی دلچسپی نہیں تھی اور اس کی والدہ امتحان کی تیاری کیلئے اس پر دباؤ ڈال رہی تھی ۔ والدہ سنیتا نے انوشا کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور لڑکی نے کل فون اپنے گھر میں ہی رکھ دیا اور اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ جس کی نعش کو آج تالاب سے برآمد کرلیا گیا ۔ اپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع