اپنی خوبصورتی پر گھمنڈ کرنے والی بیوی کو عمر قید

   

سنبھل: اترپردیش سنبھل میں بیوی نے اپنے شوہر کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔ وجہ صرف شوہر کی سیاہ رنگت تھی۔ جبکہ بیوی کو اپنی خوبصورتی پر ناز تھا۔ وہ ہر گفتگو میں اپنے شوہر کی تذلیل کرتی۔ وہ کہتی کہ تم میرے لائق نہیں ہو۔ علیحدگی کی دھمکی دیتی تھی پھر ایک دن اس نے گھر میں پٹرول ڈال کر اپنے شوہر کو جلا دیا۔۔ 4 سال بعد پیر کو عدالت نے اس معاملے میں بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی۔پورا معاملہ سنبھل کے بچائیتا گاؤں کا ہے۔ ستیہ ویر سنگھ کا 2019 میں یہاں قتل کر دیا گیا تھا۔ بیوی پریماشری عرف ننھی کے خلاف شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ طویل سماعت ہوئی۔عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر بیوی کو مجرم قرار دیا۔ عدالت نے سزا سناتے ہوئے 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔