اپنی گرفتاری کے موقع پر چدمبرم کا اخبار نویسیوں سے اقل ترین خام پیداوار سے متعلق سوال

   

نئی دہلی ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم جو فی الحال سی بی آئی کی زیر حراست ہیں ۔ منگل کے دن انہوں نے نامہ نگاروں سے پوچھا کہ ’’ کیا آپ کو معلوم ہے کہ 5فیصد کسے کہتے ہیں ؟ ‘‘ کیا آپ کو 5 فیصد یاد ہے ؟ ۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے ان کی حراست پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کیلئے کیا گیا ۔ یہ بظاہر چدمبرم کا جاریہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ہیں ۔ خام گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی ) کے صرف 5فیصد تک گھٹ جانے پر حکومت پر کیا گیا طنز تھا ۔ گھریلو پیداوار کی یہ شرح گذشتہ 6ماہ میں سبے س قلیل ترین اور سب سے سست رفتار قرار دی گئی ہے ۔