اپنے ساتھی کے سر قلم کرنے کی دھمکی پر کانگریس نے کھٹر کا اڑایا مذاق

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے چہارشنبہ کے روز ہریانہ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر کا مذاق آڑایاجنھوں نے اپنے ہاتھ میں کلہاڑی تھامے بی جے پی ایک لیڈر کو سر قلم کردینے کی دھمکی دی تھی۔

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سراجیوالا نے ایک ویڈیوپوسٹ کیاجس میں کلہاڑی لہراتے ہوئے کھٹر روڈ شو کررہے ہیں۔

مذکورہ چیف منسٹر نے ہاتھ میں کلہاڑی تھامے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سمجھا یاکہ اس کا دشمنوں کا صفایاکرنے کے لئے کس طرح استعمال کیاجاتا ہے۔

مگر حالات فوری خراب ہوگئے جب ایک بی جے پی لیڈر کھٹر کے عقب سے سر پر تاج پہنانے کے لئے کھڑا ہوگیا۔

برہم چیف منسٹر پھر پلٹے اور اسوقت تک بھی کلہاڑی ہاتھ میں تھی اور بی جے پی لیڈر کا سرقلم کرنے کی دھمکی دی۔

کھٹر کو ویڈیوصاف طورپرکہتے سناجاسکتا ہے”کیاکررہا ہے؟ میں تیرا سر کاٹ دوں گا‘پیچھے ہٹ جا“ جبکہ بی جے پی کا مذکورہ لیڈر کھٹر سے معافی بھی مانگ رہا ہے۔

چیف منسٹر کو غصہ کرنے کی وجہہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سراجیوالا نے کہاکہ ”غصہ او رتکبر صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔

کیوں کھٹر سر غصہ ہوگئے“۔ سراجیوالا نے کہاکہ ”اپنے لیڈر کے ساتھ ہی ان کا سلوک ایسا ہے تو عوام کے ساتھ کیارویہ اختیار کریں گے“۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کے کھٹر بے قابو ہوگئے ہیں۔

ماضی میں ہریانہ کے مذکورہ چیف منسٹر نے کرنال میں ایک تقریب کے دوران ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ہاتھ پکڑ کر بازو کردیاتھا۔

اسی سال منعقد ہونے والے مجوزہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظر کھٹر ریاست بھر میں جن اشرواد یاترا کے تحت دورے پر ہیں