اپوزیشن اتحاد صرف آنکھوں کا فریب ہے‘ چراغ پاسوان کا بیان

,

   

جاموائی کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں متحد نہیں ہوسکتی ہیں۔
پٹنہ۔ایک ایسے وقت میں جب اگلے سال عام انتخابات کے پیش نظر بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کررہے ہیں‘ لوک جن شکتی پارٹی(رام ویلاس) صدر چراغ پاسوان نے دعوی کیاہے کہ اپوزیشن کا اتحاد آنکھوں کے فریب کے سوا کچھ نہیں ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جاموائی کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ اپوزیشن ملک میں متحد نہیں ہوسکتی ہیں۔پاسوان نے کہاکہ ”ہم نے اپنا موقف واضح کردیا ہے کہ انتخابات سے عین قبل اتحاد قائم کیاجائے گا۔ جب انتخابات ائیں گے حالات کے حساب سے ہم اس وقت اتحاد قائم کریں گے۔

ذاتی طور پر میرا یہ ماننا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد آنکھوں کا فریب ہے“۔ باہوبلی لوک جن شکتی پارٹی لیڈر سورج بھان سنگھ کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے جنھوں نے کہاتھا کہ اگر چراغ پاسوان اورپاشو پتی کمار پارس ایک ساتھ نہیں آتے ہیں تو ان کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہوگا‘چراغ پاسوان نے کہاکہ انہیں پارٹی کی فکر ہونی چاہئے جہاں پر وہ اس وقت ہیں۔

پاسوان نے کہاکہ ”لوک جن شکتی پارٹی کو توڑتے ہوئے ہمارے خلاف اس نے سازش کی ہے۔ لہذا انہیں اس پارٹی کی فکر ہونی چاہئے جہاں پر وہ اب ہیں۔ ہمارے پاس پارٹی کے بڑی تعداد میں ورکرس ہیں جو ہماری دیکھ بھال کرلیں گے“۔

اپنے چچاپشوپاتی کمار پارس پر چراغ پسوان نے کہاکہ ”میرے والد کی موت کے بعد وہ ہمارے خاندان کے بڑے تھے۔ اگر وہ مجھے اپنابیٹایاایک بھتیجا سمجھتے تو وہ میرے ساتھ ایسا نہ کرتے تھے“۔