اپوزیشن قائدین کی توہین کرنا بی جے پی کی حکمت عملی :اکھلیش

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی حکمت عملی اپوزیشن قائدین کو بدنام اور ان کی توہین کرنا ہے ۔ سماجوادی بابا صاحب امبیڈکر واہنی، سماج وادی ایس سی سیل، سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل، سماج وادی پارٹی پسماندہ سیل کے قومی، ریاستی اور اضلاع کے ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ وقت جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے جدوجہد کرنے کا ہے ۔ 5 سال پہلے ایف آئی آر اور الیکشن کے قریب نوٹس بھیجنے پر بھی انہوں نے شدید تنقید کی ۔