ہندنبرگ رپورٹ پر اپوزیشن جے پی سی کی مانگ کررہا ہے
نئی دہلی۔ برسراقتدار حلقہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کے بیان پر ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کی جانب سے اڈانی معاملے میں جے پی سی کی مانگ کے درمیان کانگریس کے لوک سبھا ایم پی منیش تیواری نے اراکین پارلیمنٹ کے اظہار خیال کی آز,ادی پر ایک تحریک التواء پیش کیاہے۔
تیواری نے نوٹس میں کہاکہ ”ائین ہند کے ارٹیکل 105پارلیمنٹ کے ایوانوں اور اس کے ارکان اور کمیٹیوں کے اختیارات اور مرعات سے متعلق ہے۔
ارٹیکل(1)105واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ ”پارلیمنٹ میں اظہار خیال کی آزادی ہوگی“بلاشبہ ائینی متن اور خود پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین کے تابع ہے۔
راجیہ سبھا میں کانگریس ایم پی پرمود تیواری نے اڈانی معاملے میں راجیہ سبھا میں بزنس نوٹس کی منسوخی پیش کی ہے۔
ہندنبرگ رپورٹ پر اپوزیشن جے پی سی کی مانگ کررہی ہے وہیں مذکورہ حکومت برطانیہ میں دئے گئے بیان پر راہول سے معافی مانگنے کا ایک مطالبہ کررہی ہے۔