اپوزیشن پارٹیو نے منی کو ”تباہ“ کرنے والے”انسانی سانحہ“ پر ”گہری تشویش“ کابھی اظہار کیاہے
بنگلورو۔ اپوزیشن کی 26جماعتوں کے ایک گروپ نے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے نفاذ کی مانگ کی وہیں زوردیاکہ وہ ”نفرت اور تشدد جو اقلیتوں کے خلاف کیاجارہا ہے“ اورساتھ ہی ساتھ ”خواتین‘ دلتوں‘ قبائیلیوں اور کشمیری پنڈتوں کے خلاف بڑھتے جرائم“ کو شکست دینے کے لئے وہ ایک ساتھ ائیں گے۔
سال2024کے لوک سبھا انتخابات میں برسراقتدار این ڈی اے کا مقابلہ کرنے والے مذکورہ اپوزیشن الائنس کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلو سیو الائنس کا نام دیاگیا ہے او کوارڈنیشن کے لئے ایک گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی‘ کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد اس بات کا اعلان کیاہے۔
اجلاس کے بعد جاری اپنے ایک ”مشترکہ قرارداد“ میں پارٹیوں نے ائین میں درج ہندوستان کے تصور کی حفاظت کے لئے اپنا پختہ عزم کا اظہار کیا۔
ٹاپ اپوزیشن قائدین بشمول سونیاگاندھی‘ راہول گاندھی‘ کھڑگی‘ چیف منسٹر مغربی بنگال‘ بہار‘ تاملناڈو‘ جھارکھنڈاور سابق چیف منسٹر اترپردیش‘ او رمہارشٹرا کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے صدور اورقائدین نے اس میٹنگ میں شرکت کی ہے