اپوزیشن پاکستان کی زبان میں بات کررہی ہے

,

   

شہریت ترمیمی بل کیخلاف کانگریس کے احتجاج پر وزیراعظم مودی کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل پر اپوزیشن کے موقف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض اپوزیشن پارٹیاں پاکستان کی زبان میں بات کررہی ہیں۔ پاکستان نے بھی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بعض اپوزیشن پارٹیاں ’’کاما یا یا فل اسٹاپ‘‘ میں تبدیلی لائے بغیر ہی پاکستان کی زبان میں بول رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ مجوزہ شہریت ترمیمی بل تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ بل تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ جیسا کہ حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جو لوگ پڑوسی ممالک سے فرار ہوکر ہندوستانی میں غیریقینی زندگی گذار رہے تھے، انہیں مستقل راحت ملے گی۔ جب یہ قانون نافذ العمل ہوگا تو کئی افراد کو شہریت حاصل ہوگی۔ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ پارٹیاں ملک کے حق میں نہیں سوچ رہی ہے بلکہ پاکستان سوچ کے مطابق کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بل کو امتیازی سلوک کا حامل بتایا۔