حیدرآباد۔7 ڈسمبر (سیاست نیوز) پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج آغاز ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کے لئے مرکزی حکومت نے ایک اجلاس طلب کیا جس میں 30 سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا بھی اجلاس ہوا جس میں ٹی آر ایس کے ارکان نے حصہ نہیں لیا۔ تاہم ٹی آر ایس سرکار نے اجلاس میں شرکت کی۔