اچانک قلب پر حملہ کا ایک اور واقعہ، بیاٹ منٹن کھیلنے کے دوران ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔ یکم؍ مارچ، ( سیاست نیوز) شہر میں اچانک قلب پر حملہ سے موت کا ایک اور واقعہ آج سکندرآباد علاقہ میں پیش آیا۔ بیاٹ منٹن کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شہری فوت ہوگیا جو بیاٹ منٹن کورٹ میں دیکھتے ہی دیکھتے ڈھیر ہوگیا۔ ان واقعات کے سبب شہریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لالہ گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے سنسنی خیز واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ شہری کی شناخت 39 سالہ پرمیش یادو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پروفیسر جے شنکر انڈور اسٹیڈیم لالہ گوڑہ میں معمول کے مطابق پہنچا اور بیاٹ منٹن کھیل رہا تھا۔ اس شخص کی اچانک موت سے اسٹیڈیم میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ فٹنس کو جاری رکھنے کیلئے ورزش اور کھیل کی سرگرمیوں کے دوران ایسے واقعات شہریوں میں خوف و تشویش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ع