تلنگانہ پولیس اکیڈیمی میں زیر تربیت پروبیشنرس سے ڈی جی پی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ سی وی آنند نے آج کہا کہ کسی پولیس افسر کے کیریئر کی بنیاد تربیت ہی ہے جو نظم و ضبط، صلاحیت اور اثر انگیزی سے لیس پولیس افسران کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آر بی وی آر آر تلنگانہ پولیس اکیڈیمی میں زیرتربیت 112 پروبیشنری ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) سے تقریباً دیڑھ گھنٹے کی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی نے قیادت کے موضوع پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ قیادت محض عہدہ یا ٹائٹل کا نام نہیں بلکہ یہ اخلاقیات، بصیرت، بہادری، ٹیم ورک، غیرجانبداری، محنت، ڈیجیٹل ہوشیاری، تخلیقی سوچ اور عاجزی جیسی دس اہم خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان افسران کی جانب سے ہونے والی غلطیوں، ساکھ کی اہمیت اور 30 سالہ طویل سرویس میں اس کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ افسران کو میدان عمل میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، عوام سے نمٹنے، جرائم کی تفتیش، قوانین کے نفاذ اور پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی گہری سمجھ پیدا کرنی چاہئے۔ تلنگانہ پولیس اکیڈیمی نے 10 ماہ کے پیشہ ورانہ کورس کے سلسلہ میں اکیڈیمی کی ڈائرکٹر ابھیلاشا بشت نے بتایا کہ بی ایس پیز پروفیشنل کورس میں 112 ٹرینیز میں 74 مرد اور 38 خاتون ٹرینی آفیسرس شامل ہیں۔ 10 ماہ اس پروگرام میں انڈور اور آوٹ ڈور کے ذریعہ قانونی علم، تفتیشی مہارت، جسمانی فٹنس، قیادت اور فیصلہ سازی جیسی صلاحیتوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ب H/
اسی دوران بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) فوجداری قانون کے ساتھ ساتھ جرائم کی تفتیش، ماڈل پولیسنگ، املاک سے متعلق جرائم اور مالیتی جرائم اور خصوصی ماڈیولز بھی شامل ہیں۔ سینئر پولیس افسران اور موضوع کے ماہرین کی تربیت بھی شامل ہے جبکہ فیلڈ میں پیش آنے والے حالات کا عملی تجربہ دینے کیلئے گھوڑسواری، کمبنیٹ ایکسرسائز اور تربیت بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر سی وی آنند نے کہا کہ نوجوان ڈی ایس پی عہدیدار جو زیرتربیت ہیں، کی جسمانی فٹنس کیلئے بھی تلنگانہ پولیس اکیڈیمی کی جانب سے خاص توجہ دی جاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں ڈی جی پی نے محکمہ پولیس میں اسپورٹس سے متعلق زیادہ زور دیتے ہوئے کہا کہ کلسٹر سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے امیدوار مستقبل میں ریاستی اور قومی مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ب H/