اڈانی پورٹس کے ایس آرسی پی ایل منصوبے کو منظوری

   

نئی دہلی: ملک کی پرائیویٹ سیکٹرکی سب سے بڑی بندرگاہ آپریٹرکمپنی اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (اے پی ایس ای زیڈ) کی سرگوجا ریل کوریڈور پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس آر سی پی ایل) کے حصول کے مجموعی منصوبے کو نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کی احمد آباد بنچ نے منظوری دے دی ہے اور یہ یکم اپریل 2021 سے نافذ العمل ہو گیا ہے ۔کمپنی نے اتوارکو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ این سی ایل ٹی کی منظوری ملنے سے اے پی ایس ای زیڈ اب تمام ریل اثاثوں کو ایک واحد کاوباری یونٹ اڈانی ٹریکس مینجمنٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت مضبوط کرسکے گی۔ کمپنی نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا۔ اس استحکام سے اے پی ایس ای زیڈ کواڈانی پورٹ فولیو میں مساوی کاروبار کے ساتھ مقابلہ کیے بغیر ہندوستانی ریلوے کے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی اپی اپی) پروجیکٹوں میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے ۔ اس کے تحت سال 2025 تک 2000 کلومیٹر ریل ٹریک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔اے پی ایس ای زیڈ کے سی ای او اور کل وقتی ڈائریکٹر کرن اڈانی نے کہا، ‘‘نیشنل ریل پلان 2020 کے مطابق، ریلوے نئی ریل لائنوں کی تعمیر کے لیے اگلے 10 برسوں میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے پسندیدہ وسائل کے طورپر سڑک سے ریل کی جانب توجہ ہونے سے پرائیویٹ سیکٹر کی اہم حصہ داری کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے یہ حصول ٹرانسپورٹ افادیت کی شکل میں اے پی ایس ای زیڈ کے لئے اہم ہے ۔انہوں نے کہا، “اڈانی گروپ کے اندر کسی دیگریونٹ سے ایس آر سی پی ایل کے حصول کے لئے اے پی ایس ای زیڈ کے ذریعہ اختیارکیاگیا عمل ہمارے کارپوریٹ گورننس کے طریقوں کو بڑھانے کے لیے ہماری مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔