اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات ادخال فیس ‘25 اپریل آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔18 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا ماہ مئی اور جون کے دوران انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور اڈوانسڈ سپلیمینٹری امتحانات میں شرکت کیلئے فیس کو جمع کروانے کی آخری تاریخ 25اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ اے اشوک سیکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے بتایا کہ فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع یا جرمانہ کے ساتھ فیس ادا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی اور جن لوگوں کو اڈوانسڈ سپلیمینٹری امتحانات میں حصہ لینا ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری میمورنڈم آف مارکس حاصل کرتے ہوئے فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔انہو ںنے بتایا کہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 14مئی سے ہوگا اور پریکٹیکل امتحانات 25مئی تا29مئی جاری رہیں گے۔