اڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز پر ہائی کورٹ نے جرمانہ عائد کیا

   

حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز پر 50 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے کوآپریٹیو الیکٹرک سپلائیز سوسائٹی کے انتخابات منعقد کرنے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا جبکہ عدالت نے شیڈول مقرر کیا تھا۔ یہ سوسائٹی سرسلہ کے 260 مواضعات اور 13 منڈلوں کے علاوہ دو میونسپلٹیز پر محیط ہے اور 3 لاکھ سے زائد ارکان ہیں۔ گذشتہ فروری میں الیکشن کا انعقاد باقی تھا۔ میعاد کی تکمیل سے ایک ہفتہ قبل کمشنر و رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز نے پرسن انچارج اور 11 ارکان کا تقرر کیا تھا بعد میں کلکٹر کو پرسن انچارج مقرر کیا گیا۔ جب یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچا تو اڈیشنل رجسٹرار نے اگسٹ میں الیکشن پلان داخل کیا جس کے مطابق 28 ڈسمبر کو چناؤ ہونگے۔ عدالت سے پلان کی منظوری کے بعد حکام نے مزید تین ماہ کا وقت مانگا جس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ر