اڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کا خیریت آباد اور راجندر نگر حلقوں کا دورہ

   

بوتھ لیول آفیسرس کی کارکردگی کا جائزہ، آن لائین سہولت سے استفادہ کرنے عوام سے اپیل
حیدرآباد ۔3 ۔ جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظرثانی مہم کا شخصی طورپر جائزہ لینے اڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر وی وینکٹیشور ریڈی نے آج خیریت آباد و راجندر نگر اسمبلی حلقہ جات کا دورہ کرکے پولنگ بوتھ پر عوام سے ملاقات کی۔ وینکٹیشور ریڈی نے خیریت آباد حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 211 اور 184 کا دورہ کیا جو فلم نگر اور ایم آر سی کالونی بنجارہ ہلز میں ہے۔ انہوں نے راجندر نگر حلقہ کے کوکا پیٹ اور منچی ریولو میں واقع پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بوتھ لیول آفیسر کی جانب سے گھر گھر پہنچ کر اینومریشن فارمس حوالے کرنے کا جائزہ لیا۔ وینکٹیشور ریڈی نے بوتھ لیول آفیسرس کو ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ انہوں نے عوام کو دشواریوں کی یکسوئی کا مشورہ دیا۔ وینکٹیشور ریڈی نے کہا کہ ووٹر جو دوسرے علاقوں کو منتقل ہوچکے ہیں، وہ ایس آئی آر مہم کے ذریعہ اپنے ناموں کی شمولیت کو یقینی بناسکتے ہیں۔ بوتھ لیول آفیسرس کو ہدایت دی گئی کہ وہ شخصی طور پر گھر گھر پہنچ کر ووٹرز کو فارمس حوالے کریں۔ انہوں نے متوفی اور محلہ جات تبدیل کرنے والے ووٹرز کے ناموں کی نشاندہی کا مشورہ دیا۔ الیکشن کمیشن نے ویب سائیٹ پر آن لائین فارمس پُر کرنے سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے آن لائین استفادہ کیلئے عوام میں شعور بیداری کا مشورہ دیا۔ وینکٹیشور ریڈی نے بتایا کہ voters.eci.gov.in سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ خیریت آباد اور راجندر نگر کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس موجود تھے۔1/k