حیدرآباد: اڑیشہ میں طوفان ”فانی“ کی وجہ سے زبردست تباہ کاری ہوئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں وہا ں کے محکمہ الیکٹریسٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ او رکئی علاقے اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وہاں الیکٹریسٹی کے حالات کو درست کرنے کیلئے تلنگانہ کی جانب سے 1000برقی عملے کو روانہ کیا گیا۔ اڑیسہ میں طوفان کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔ کئی سب اسٹیشنس میں پانی سے وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
اڑیسہ حکومت نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے اس سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعلی نے کارروائی کرتے ہوئے برقی عملے کوروانہ کرنے ہدایت جاری کی۔ واضح رہے کہ طوفان ”فانی‘‘ سے تقریبا چالیس لوگوں کی جانیں چلی گئیں جبکہ 1.48کروڑ کا نقصان پہنچا ہے۔