اکثریتی فرقے کو ہتھیار فراہم کرنے کی ضرورت : الطاف بخاری

   

سری نگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے چیرمین سعید الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہاکہ سیکورٹی فورسز کو عام شہریوں سے نمٹنے کے دوران احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پونچھ واقعہ کے بعد مرکزی حکومت نے بریگیڈیر سمیت کئی اہلکاروں کو اٹیچ کیا ہے ۔الطاف بخاری نے مطالبہ کیا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں اقلیتی فرقے سے وابستہ لوگوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے اہل ہو سکیں۔انہوں نے کہ کہ پونچھ میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ناقابل برداشت ہیں اور ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔الطاف بخاری نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو عام شہریوں سے نمٹنے کے دوران احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔اپنی پارٹی کے چیرمین نے کہا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں دیکھا گیا کہ نہتے لوگ بندوق برداروں کا سامنا کر رہے ہیں ، مرکزی سرکار کو وی ڈی سی طرز پر پونچھ اور راجوری کے عام شہریوں کو ہتھیار فراہم کرنے چاہئے تاکہ وہ ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کر سکیں۔’’انہوں نے کہاکہ صرف مخصوص فرقے کے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ اکثریتی آبادی کو ہتھیار فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود اپنی حفاظت کر سکے ۔