اکشر نے جڈیجہ کی کمی پوری کردی

   


حیدرآباد۔ جب رویندر جڈیجہ کو دائیں گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے اگلے ماہ آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتخاب سے باہر کردیا گیا، تو بہت سے لوگوں نے محسوس کیا کہ ہندوستان کی فاسٹ بولنگ اور شاندار فیلڈنگ کے علاوہ بولنگ کے شعبے میں آل راؤنڈر کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہندوستان نے اتوار کو حیدرآباد میں آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے ایک انتہائی مسابقتی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد ظاہر کردیا کہ اکشر پٹیل نے جڈیجہ خلا کو پرکر دیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں مختلف رفتار کے علاوہ سخت لائن اور لینتھ کی مدد سے اور کریز کو اچھی طرح سے استعمال کرتے ہوئے، جدیجہ کے متبادل کے طور پر آنے والے پٹیل نے 6.3 کی اکانومی میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لینے میں کامیاب رہے ۔ اتوار کے روز آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اس بات پر حیران رہ گئے کہ ہندوستان نے پٹیل کو ٹیم میں شامل کرکے جڈیجہ کی غیر موجودگی سے نمٹنے کے لیے کس طرح فوری راستہ تلاش کیا، جس نے پوری سیریز میں مہمانوں بیٹرس کو کافی پریشان کیا ہے ۔پٹیل کی ایک شاندار سیریز تھی۔ جڈیجہ کے باہر ہونے کے بعد سب نے سوچا کہ یہ ہندوستان کے لیے ایک کمزوری کا باعث بن سکتا ہے لیکن انہیں پھر سے ایک اور کھلاڑی مل گیا ہے۔ میک ڈونلڈ نے پریس کانفرنس میں کہا سیریز میں، آسٹریلیا اور ہندوستان دونوں ہی نے ڈیتھ اوورز میں گیند کے ساتھ جدوجہد کی۔ اتوار کے روز سوریہ کمار یادیو اور ویراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کے بعد ہاردک پانڈیا نے 187 رنزکا تعاقب ختم کیا۔سیریز کے دوران رن ریٹ بہت زیادہ تھا، یہ شروع سے ہی دلچسپ کرکٹ تھی۔ ایک اوور میں 10 رنز کی اوسط کے ساتھ بیٹ کا گیند پر غلبہ تھا، اس لیے بولنگ یونٹس کے لیے بالخصوص چھپنے کی کوئی جگہ نہیں تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم نے کچھ منصوبوں کے ذریعے اپنے راستے پر کام کیا۔ ہم نے کچھ ایسے منصوبوں کے ساتھ کچھ اچھے نتائج دیکھے جن پر ہم نے عمل کیا جو ورلڈ کپ میں منتقلی کے قابل ہو سکتے ہیں۔ سیریز کے دوران جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ڈیتھ اوورز میں زیادہ بولنگ نہیں کی، میکڈونلڈ کا خیال ہے کہ اسٹارک کی واپسی ان کے ڈیتھ اوورز کی صورتحال کو بہتر بنا سکتی ہے، اس کے علاوہ یہ بتانے کے علاوہ کہ ٹیم اپنے دفاع کے دوران اپنے گھریلو حالات میں کھیلے گی جس کا اس کو فائدہ ہوگا۔ یہاں اور آسٹریلیا کی وکٹوں کے درمیان حالات میں تھوڑا فرق ہوگا وہاں زیادہ اچھال کے ساتھ تھوڑا سی رفتار بھی ہوگی ہے، لہذا کچھ مختلف حکمت عملی موجود ہے ۔ مچل سٹارک واضح طور پر ٹیم میں واپس آئے ہیں ، وہ ہمارے بہترین ڈیتھ بولروں میں سے ایک رہے ہیں، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں وہاں فائدہ ملے گا۔