اکٹوبر میں تھیٹروں کی دوبارہ کشادگی کے بعد اسکرین پرلگنے والی پہلی ہندی فلم

,

   

ممبئی۔ساری دنیابھر میں پھیلی ہوئی کرونا وائرس کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے پچھلے چھ ماہ سے تھیٹرس بند ہیں۔

جس کے نتیجے میں مارچ کے وسط سے نئے فلموں کی ریلیز کے ساتھ چھوٹے‘ درمیانی اور یہاں تک کے بڑے بجٹ کی فلموں کے پروڈیوسرس نے اس کے بجائے او ٹی ٹی راہ اختیار کی ہے۔

تاہم کچھ پروڈیوسرس نے فیصلہ کیاہے کہ وہ کاروبار کے لئے سنیما تھیٹروں کی دوبارہ کشادگی کا انتظا ر کرلیں۔ اور اندو کی جوانی کے پروڈیوسرس نے اب فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنی فلم تھیٹرس میں ریلیز کریں گے۔

اندوکی جوانی کی تھیٹرس میں ریلیز
بالی ووڈ ہنگامہ سے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے چونکہ ملک بھر میں اکٹوبر سے سنیما تھیٹرس کی کشادگی عمل میں آرہی ہے اور کایرا اڈوانی کی فلم اندو کی جوانی کے میکرس چاہتے ہیں کہ حالات کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ شائقین کا اچھا ردعمل ملے گا جو تھیٹرس میں فلمیں دیکھنے کاانتظار کررہے ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے مزید انکشاف کیاہے کہ یہاں تک حالات معمول پر آنے کے بعد کافی مقابلہ ہوجائے گا‘ اندوکی جوانی تھیٹرس میں ریلیز ہونے والی سب سے پہلی فلم ہوگی۔

ذرائع نے اس بات کا بھی ذکر کیاہے کہ وہ لوگ اگر حکومت ملک میں سنیما تھیٹروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں تو ریلیز کے لئے متبادل پلان پر غور کررہے ہیں

اندوکی جوانی کی ریلیز کی تاریخ
ابیر سین گپتا کی ہدایت کاری او ربھوشن کمار اور نکھل اڈوانی کے پروڈکشن ٹی سیریز اور ایما انٹرٹینمنٹ کے باوقار بیانر پر تیارفلم اندوکی جوانی توقع کی جارہی ہے کہ اکٹوبر میں اسکرین پر لگے گی۔

تاہم اس کی قطعی تاریخ کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے

کایرا اڈوانی کا نیاپرمو
ٹی سیریز چیانل پر اندو کی جوانی کے میکرس نے 14ستمبر کو ایک ویڈیوچھوڑا ہے۔

اسی ویڈیو کوکایرا اڈاونی نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر بھی شیئر کیاہے۔اپنی آنے والی فلم کے متعلق گفتگو کرتی ہوئی کایرا اڈوانی ویڈیو میں دیکھائی دے رہی ہیں۔

پرمو میں ذکر کیاگیا ہے کہ ٹریلر کی ریلیز16 ستمبر کے روز ہوگی۔ کایرا اڈوانی نے کہاکہ”میں تو ٹائم سے اجاؤ گی‘ ڈیٹ کے لئے آپ لیٹ مت ہونا“۔

عالمی وباء کے بعد مذکورہ فلم کایرا اڈوانی کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم ہوگی۔

جیسا پرمو میں دیکھا گیا ہے کہ کایرااڈوانی اندو کا کردار ادا کررہی ہے‘ جو غازی بعد کے ایک چھوٹے ٹاؤن کی رہنے والی ہے‘ جو معاشقہ کے لئے بنائے گئے ایپس کی تلاش میں رہتی ہے اور حیران کردینے والے معاملات میں پھنس جاتی ہے۔