اکھلیش نے شفیق الرحمن برق مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی

   

سنبھل: سماج وادی پارٹی سربرا ہ اکھلیش یادو سنبھل لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہے مرحوم ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کے انتقال کے بعد آج ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مغموم اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کااظہار کیا۔ سنبھل لوک سبھا سے ایم پی ڈاکٹر برق کا لمبی علالت کے بعد گذشتہ ہفتے مرادآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا تھا۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنبھل پہنچے۔