اکھل مہاجن نے عادل آباد سپرنٹنڈنٹ آفس پولیس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھل مہاجن نے ایس پی غوث عالم سے ضلع عادل آباد ایس پی کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ پولیس اور عوام کو قریب لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سماج دشمن سرگرمیوں پر قابو پانے کے اقدامات کریں گے اور ساتھ ہی گانجہ کی اسمگلنگ کے خاتمہ کے لیے پوری کوشش کریں گے ۔ انہوں نے روڈی شیٹرس کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے دور ہوتے ہوئے ایک بہتر انسان بن کر زندگی گزارے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلنگانہ کو پرامن ریاست بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ پولیس اور عوام مل کر ہی ریاست کو خوشحال بناسکتے ہیں اور انہوں نے عہد کیا کہ وہ جرم کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات کریں گے ۔۔ ش