اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی گرفتار

   

جموں : بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹرمیں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے ۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی شہری، جس کی شناخت21سالہ سبزار نواز ساکن ملک چیک کے بطور ہوئی ہے گزشتہ رات بھارتی حدود میں داخل ہونے کے فوراً بعد اُس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے بتایا: ‘اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ رات الرٹ بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی شہری کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ مذکورہ شخص کو فوراً گرفتار کیا گیا۔ مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں’۔