اگرتلہ۔ سلچر کے درمیان جن شتابدی ایکسپریس خدمات

   

اگرتلہ : ریلوے بورڈ نے تری پورہ میں اگرتلہ۔ سلچر روٹ پر جن شتابدی ایکسپریس چلانے سے متعلق تری پورہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔شمال مشرق سرحدی ریلوے (این ایف آر) کے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ وقت میں اگرتلہ اور سلچر کو جوڑنے والی 18کوچوں پر مشتمل ایکسپریس ٹرین چلتی ہے اور اب اس روٹ پر ہفتے میں تین دن جن شتابدی ایکسپریس چلائی جائے گی اور اس میں دس کوچوں کی سہولت دستیاب ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جن شتابدی ایکسپریس اگرتلہ سے صبح چھ بجے روانہ ہوگی اور ساڑھے چار گھنٹے میں 256 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے صبح دس بجے سلچر پہنچے گی۔