اگرہ ہجومی تشدد معاملے میں دو سولوگوں پر مقدمہ درج‘ بچہ چوری کے شبہ میں کی تھی پیٹائی

,

   

اگرہ۔ اترپردیش پولیس نے اگرہ میں ہجومی تشدد کے ایک معاملے میں دوسو لوگو ں پر مقدمہ درج کیاہے‘ کیونکہ ایک شخص کو بچہ چوری کے شبہ میں مبینہ طور پر پیٹائی کی گئی تھی

۔مدھیے پردیش پولیس کی جانب سے کھرگانی ضلع کے لوگوں کو اسی طرح کے واقعہ کے ضمن میں گرفتار کرنے کے 48گھنٹوں بعد یہ واقعہ سامنے آیاہے۔

آگرہ میں منگل کے روز ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیاتھا‘ لیکن چہارشنبہ کو جب مارپیٹ کا ویڈیو منظرعام پر آیا تو پولیس نے معاملے پر کاروائی کی۔

اگرہ سرکل افیسروکاس جیسوال نے رپورٹرس کو بتایا کہ 200لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ پولیس واقعہ کا ویڈیوفوٹیج کی مدد سے ملزمین کی پہچان کررہی ہے۔ پہچان ہونے کے بعد گرفتاری ہوگی۔

جیسوال نے کہاکہ مقامی پویس اس ضمن میں مقامی لوگو ں کے درمیان شعور بیدار کرنے کے مہم چلارہی تھی۔

بچوں کی چوری یااغوا کے کسی بھی معاملے کے متعلق پولیس کواطلاع دینے کالوگوں سے اسرار کیاجارہا ہے۔

چہارشنبہ کے روز بچہ چوری کے معاملے جو واقعہ اگرہ میں پیش آیاہے وہ ضلع میں پیش آنے والا اس نوعیت کادوسرا واقعہ تھا۔

پولیس نے پہلے ایک ساٹھ سالہ دماغی طور پر کمزور عورت کے ساتھ بچہ چوری کے شبہ میں پیٹائی کرنے والے نو نوجوانوں کو گرفتار کیاتھا