اگریکلچرل یونیورسٹی میں ریسرچ پر توجہ دینے پر زور

   

PJTAU کی سالگرہ تقریب، گورنر جشنو دیو ورما کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر جشنودیو ورما نے کہا کہ پروفیسر جئے شنگر تلنگانہ اگریکلچرل یونیورسٹی (PJTAU) 2047 تک ایک عالمی درجہ کی یونیورسٹی ہوگی۔ وہ کل اس یونیورسٹی کی 60 ویں سالگرہ تقریب سے مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ اشتراک سے اگریکلچرل ایجوکیشن، ریسرچ پر توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں ایڈوانسڈ نالج، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، قابل تجدید توانائی کا وسیع انداز میں استعمال کیا جائے۔ ریاستی گورنر نے یہ بھی کہا کہ اس یونیورسٹی میں ایس بی آئی کے اشتراک سے جلد ہی ایک آرٹیفیشیل انٹلیجنس لیاب شروع کیا جائے گا۔