اگر آپ کے فون پر یہ ایپس ہیں تو ڈیلیٹ کر دیں!

   

نئی دہلی: گوگل پلے اسٹور ایسے اینڈرائیڈ ایپس کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کررہا ہے جن میں پرائیوسی اور سیکیورٹی کے مسائل قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک سیکیورٹی کمپنی نے کہا ہے کہ گوگل پلے اسٹور نے کچھ ایسی ایپس کو ڈیلیٹ کردیا ہے جو فراڈ میں ملوث ہیں۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان ایپس کو پلے اسٹور نے ہٹا دیا ہے کیونکہ یہ فراڈ اور صارفین کے فون کی بیاٹری اور ڈیٹا کو ضائع کر رہی ہیں۔ گوگل پلے اسٹور سے 16 ایپس کو ہٹا دیا گیا ہے جو ہر وقت بیک گراونڈ میں چل رہی ہیں، جیسے کہ غیر ضروری ویب صفحات کھلنا اور اشتہارات آنا۔ اگر یہ آپ کے فون پر ہے تو اسے فوری طور پر نکال دیں۔