اگر اگنی ویرس کو پنشن نہیں تو عوامی نمائندوں کو کیوں۔ ورون گاندھی کا سوال

,

   

بی جے پی لیڈر نے استفسار کیاکہ ’کیا اراکین اسمبلی اور ایم پیز اگنی ویروں کی پنشن کو یقینی بنانے کے لئے اپنی پنشن چھوڑ سکتے ہیں۔
پیلی بھیت۔ مرکز پر ’اگنی پتھ‘ اسکیم کے حوالے سے تازہ تنقید میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہاکہ اگر مصلح دستوں میں اس پہل کے ساتھ جن کی بھرتی ہورہی ہے وہ پنشن کے لئے اہل نہیں تو پھر کیوں عوامی نمائندوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد دے جارہے ہیں۔

ورون گاندھی مرکز کی جانب سے 14جون کو نقاب کشائی کی جانے والی ’اگنی پتھ‘ اسکیم پر سوال کھڑتے آرہے ہیں۔

اس اسکیم تحت بھرتی ہونے والے نوجوانوں سے چار سال خدمات کرائے جائیں گے اور بغیر وظیفہ او ردیگر سہولتوں کے 75فیصد کو ریٹائرکیاجائے گا۔تاہم ان کے لئے11.70لاکھ کا ایک پیاکیج کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

انہوں نے ہندی کے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”اگر اگنی ویرس کو مختصر مدت کے لئے خدمات پر مامور کیاجارہا ہے اور انہیں پنشن سے بھی مربوط نہیں کیاگیا ہے تو پھر کیوں یہ’سہولتیں‘ عوامی نمائندوں کودی جانی چاہئے؟اگر وہ لوگ جو ملک کی حفاظت پر مامور ہیں انہیں پنشن کا حق نہیں تو پھر میں بھی اپنا وظیفہ چھوڑنے کے لئے تیارہوں“۔

انہوں نے کہاکہ”کیا ہم‘ مذکورہ ارکین اسمبلی‘ اراکین پارلیمنٹ اپناوظیفہ چھوڑ سکتے ہیں تاکہ اگنی ویرس کے وظیفے کو یقینی بناسکیں“۔

اس سے قبل اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کی تھی مگر عدم تشدد کے راستے پر چلنے کے لئے ان پر زوردیاتھا۔