واشنگٹن۔ امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون اول میلینا ٹرمپ نے امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائٹ ہاوز کے اپنے دوسرے او رتیسرے منزل کے پرائیوٹ لیونگ کوارٹرس کی سرکاری طور پر حوالگی میں اگلے خاتون اول لیڈی جو بائیڈن کو وائٹ ہاوز میں مدعو نہیں کیاہے۔
سی این این میں کیٹ انرڈیسن برویر کے ایک مضمون کے بموجب ایسالگتا ہے کہ میلینا نے ان روایتو ں کو طاق پر رکھ دیاہے جس میں بیس ترومین سے ایشین اور کی ملاقات ہوئی سے لے کر لارا بش کے میزبانی میں جینا اور باربرا بش نے شاشا اور مالیہ اوباما کو بتایاتھا کہ کس طرح رہائش میں چھڑی پھسلتی ہے‘
سے لے کر مشل اوباما نے ڈونالڈ ٹرمہ کی جانب سے ان کے شوہر کی شہریت پر سوال کھڑا کرنے کے باوجود میلینا ٹرمپ کو مدعو کیاتھا‘ خاتون اول کی غیر تحریری ذمہ داریوں میں سے یہ ایک قدیم روایت ہے۔
قبل ازیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی قدیم روایت کے خلاف کام کرتے ہوئے ان کے جانشین منتخب صدر جو بائیڈن کو افتتاحی تقریب کے پیش نظر مدعو نہیں کیاتھا۔
دی ہل کی رپورٹ کے بموجب ٹرمپ افتتاحی تقریب کے دن واشنگٹن ڈی سی کے ٹرمپ اولین ساعتوں میں روانہ ہوجائیں گے‘ نائب صدر مائیک پینس تقریب میں شرکت کریں گے۔ٹرمپ کے حامیوں کے ایک گروپ نے 6جنوری کیر وز امریکہ کاپیٹول میں احتجاج کرتے الکٹورل کی گنتی کو قانونی شکل دینے کے مقام کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا تھا۔
ٹرمپ نے تقریر کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے استدلال میں دعوی کیاتھا کہ ایک بڑا رائے دہی دھوکہ کیاگیا ہے اور ان کی انتخابی جیت کو چھین لیاگیاہے اور حامیوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انہوں نے اس کو ”روکنے“ پر زوردیاتھا
فسادات
مذکورہ فسادات میں پانچ لوگ مارے گئے تھے جس میں ایک پولیس افیسر بھی شامل ہے اور ساتھ میں ائیر فورس کے ایک سابق عہدیدار اورٹرمپ کے حامی کی مرنے والوں میں ہے جو پولیس کی گولی سے ہلاک ہوگئے تھے۔
اس واقعہ کے بعد دس رپبلکن نے جی اوپی کی رسی کو توڑ کر مواخدہ کی قرارداد کے لئے اپنے ڈیموکریٹ ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوئے تھے جو 2020کے برعکس ہے جس وقت ایک بھی رپبلکن نے ٹرمپ کے مواخدہ کی قرارداد پر ووٹ نہیں دیاتھا۔