اگلے سال پانچ ریاستوں میں انتخابات کے لئے بی جے پی کی تیاریاں

,

   

جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں پارٹی یونیٹوں کے درمیان کی نااتفاقیوں کو دور کرنے کی پارٹی کے قومی قائدین کوششوں میں مصروف ہیں۔


نئی دہلی۔بی جے پی کے اعلی قائدین نے اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ پنجاب‘ منی پور اورگوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے متعلق ہفتہ کے روز تبادلہ خیال کیاہے۔

بی جے پی قائدین کے مطابق پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور یونین منسٹروں امیت شاہ‘ راج ناتھ سنگھ‘ نرملا سیتا رامن‘ نریندر سنگھ تومر‘ سمرتی ایرانی‘ پیوش گوئل اوردھرمیندر پردھان ان میں شامل تھے جنھوں نے میٹنگ میں شرکت کی ہے۔


میٹنگ کا مرکزی ایجنڈہ
پارٹی کے ایک لیڈر نے کہاکہ ”پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری میٹنگ کا مرکزی ایجنڈہ تھا“۔ مرکزی وزراء پرہالد جوشی‘ مانسوکھ مانڈویا‘ اور ہردپ سنگھ پوری کے علاوہ بی جے پی جنرک سکریٹری بھوپیندر یادو اور اس کے نائب صدربائی جانت جئے پانڈے نے بھی اس اجلا س میں شرکت کی ہے۔

ان پانچ ریاستوں میں جہاں پر انتخابا ت ہونے والے ہیں بی جے پی ان تمام ریاستوں میں سوائے پنجاب کے اقتدار میں ہے۔ اترپردیش بی جے پی کے لئے سیاسی طور پر کافی اہم ریاست ہے جہاں پر 2014میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بی جے پی کے لئے کافی مفید ریاست ثابت ہوئی ہے


جن ریاستوں میں انتخابی مقابلہ ہے وہاں پر بی جے پی کے لئے تشویش کیا ہے
درایں اثناء جن ریاستوں میں انتخابی مقابلہ وہاں پر اپوزیشن پارٹیوں سے علاوہ بی جے پی کے لئے ریاستی یونٹس تشویش کاسبب بنے ہوئے ہیں۔

جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں پارٹی یونیٹوں کے درمیان کی نااتفاقیوں کو دور کرنے کی پارٹی کے قومی قائدین کوششوں میں مصروف ہیں۔

ایک سینئر لیڈرنے کہاکہ مقامی یونٹوں بالخصوص انتخابات والی ریاستیں اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ گوا اور پنجاب میں داخلی لڑائی اور عدم اطمینان جلد سے جلد ختم کرنا ہے کیونکہ اس کا اثر انتخابات اور اس کی تیاریوں پر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ”اگلے سال اترپردیش او ردیگر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات2024کے اگلے عام انتخابات کے لئے ماحول بنائیں گے۔

سال2024میں دوبارہ دوڑنے کے لئے پارٹی کا اترپردیش او ردیگر ریاستوں میں کافی اہم ہے۔

لہذا تمام کوایک صف میں اسمبلی انتخابات سے قبل لائے گی۔ پارٹی میں تشویش ہے اور مقامی یونیٹوں کے درمیان آپسی لڑائی اور نااتفاقیوں کو دور کرنے کے اقدامات پارٹی اٹھارہی ہے“۔