ویراٹ اور کے ایل راہول پیوما انسٹاگرام پر آپسی تبادلے خیال دوران دوستانہ مذاق میں ملوث ہوگئے
نئی دہلی۔ انسٹاگرام پر چہارشنبہ کے روز ایک بات چیت کے دوران کنگ الیون پنچاب کے کپتان کے ایل راہول نے انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایل) کے منتظمین کو ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈیولیرس کواگلے سیزن میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیاہے۔
جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا ہے۔ائی پی ایل منتظمین کو چوکنا دینے والے مشورہ دیتے ہوئے کے ایل راہول نے کہاکہ ایک مرتبہ کھلاڑی5000رن پورے کرلے‘ اس کو لیگ میں امتناع عائد کردینا چاہئے اور دیگر کھلاڑیوں کوکھیلنے کا موقع دینا چاہئے
کے ایل راہول‘ ویراٹ کوہلی کی چونکا دینے والی بات چیت
چہارشنبہ کے روز انسٹاگرام پر ایک با ت چیت کے دوران کنگ الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہول نے مذاق کرتے ہوئے کہاکہ وہ چاہتے کہ ہیں ائی پی ایل آرگنائزرس کوہلی اور اے بی ڈی پر امتناع عائد کریں‘
راہول نے یہ اس وقت کہاجب آر سی بی کے کپتان کوہلی نے جب ان سے ٹی 20ائی پی ایل میں ان کی مرضی مطابق تبدیلی کا استفسار کیاتھا۔
کے ایل راہول نے کہاکہ ”اس کی شروعات میں سمجھتاہوں اگلے سال آپ کو اور اے بی پر ائی پی ایل میں امتناع عائد کیاجائے۔
جب آپ بہت زیادہ رن بنالیں تو میں سمجھتاہوں لوگوں کو کہنا چاہئے کہ اب کافی ہے۔ ایک مرتبہ جب 5000رن آپ کے پورے ہوجائیں تو یہ کافی ہے‘
آب آپ لوگ دوسروں کو کام کرنے کا موقع دیں“۔ویراٹ اور کے ایل راہول پیوما انسٹاگرام پر آپسی تبادلے خیال دوران دوستانہ مذاق میں ملوث تھے۔
ویراٹ کوہلی اے بی ڈی کی پارٹنر شپ
ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈی نے آر سی بی کے لئے ایک ساتھ2011میں ٹیم میں ائی بے شمار رن بنائے ہیں۔
دونوں کی پارٹنر شپ نے آر سی بی کو کئی میاچوں میں کامیابی سے ہمکنار کی ہے۔ آر سی بی کے خلاف بڑی کامیابی کے بعد کے ایکس ائی پی نے مسلسل پانچ ہارے ہیں۔
اس سیزن کے پوائنٹس کے ٹیبل پر اب وہ سب سے نیچے نظر آرہی ہے۔ اب تک سارے کھیل میں وہ سات کھیلوں میں محض 2پوائنٹس اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ایک جیت کے بعد انہوں نے چھ کھیل ہارے ہیں۔ ایک بھی شکست اس کے بعد انہیں پوری طرح پیچھے دھکیل دے گی۔ اگلے پلے آف میں مجوزہ میاچ ان کا جتنا ضروری ہے۔
کنگ الیون پنجاب کا مقابلہ شارجہ کے میدان میں آرسی بی سے ہوگا