اگلے ہفتہ سے گروگرام کے سیکٹر29میں نماز نہیں ہوگی۔ امام

,

   

گروگرام میں کویڈ کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے اگلے ہفتہ سے نماز کے لئے لوگوں کو نہیں انے کامشورہ دیاگیاہے
گروگرام۔ علاقے میں کویڈ 19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر اگلے ہفتہ سے سیکٹر29میں نماز ادا نہیں کی جائے گا۔ مذکورہ میدان پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد امام توقیر احمد نے یہ اعلان کیاہے۔

سیکٹر29میں 2000کے قریب لوگ نماز ادا کرتے ہیں۔ایک ویڈیومیں مولانا احمد کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اگلے ہفتہ سے مذکورہ میدان پر نماز نہیں ہوگی اور لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نماز ادا کرنے کے لئے یہاں پر اکٹھا نہ ہوں۔

مولانا احمد ویڈیومیں کہہ رہے ہیں ”گروگرام میں کویڈ میں اضافہ کی وجہہ سے لوگوں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ اگلے ہفتہ سے نمازکے لئے نہ ائیں کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ کویڈ گائیڈ لائنس پر عمل کریں۔

لوگ اپنے کام کے مقام یا گھر وں پر نماز ادا کرلیں“۔ درایں اثناء چھ مقررہ مقامات پر پرامن طریقے سے نماز اد ا کی گئی ہے۔

تاہم بعض ہندو دائیں بازوگروپس ممبرس نے بتایاجارہا ہے ہیر و ہونڈا چوک کے قریب میں ”ایک چھوٹے‘‘ گروپ کی جانب سے ادا کی جارہی نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور بحث کی یہاں پر غیرقانونی طریقے سے نماز اداکی جارہی ہے کیونکہ ان کے پاس ضلع انتظامیہ کی اجازت نہیں ہے۔

جمعہ کے روز مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے شنکر چوک‘ ادیوگ وہار‘ پالم وہار‘ او رسیکٹر12‘29‘44‘اور45میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔

سینئر عہدیداروں نے کہاکہ شہر میں نظم ونسق کی برقراری کے لئے ہر مقام پر 50پولیس کے جوان تعینات کردئے گئے تھے۔