جموں کشمیر انیمل/شیپ ہسبنڈری اینڈ فیشریز ڈپارنمنٹ نے مسلمانوں کی عید کے موقع پر گائے‘ بچھڑا اور اونٹ کے ذبیحہ پر امتناع قراردیاہے بقر عید کے موقع پر بکرا‘ گائیوں‘ بچھڑو ں اوراونٹوں کی قربانی کو ترجیح دی جاتی ہے
سری نگر۔ جموں کشمیرانتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر گائیوں اور اونٹوں کی اگلے ہفتہ مقرر عید الاضحی کے موقع پر یونین ٹریٹری میں غیر قانونی ذبیحہ پر پابندی کی درخواست لگائی ہے۔
ڈویثرنل کمشنروں اور جمں و کشمیر کے ائی جی پی ایس کو تحریر کردہ ایک چٹھی میں‘مذکورہ جموں کشمیر انیمل/شیپ ہسبنڈری اینڈ فیشریز ڈپارنمنٹ نے مسلمانوں کی عید کے موقع پر گائے‘ بچھڑا اور اونٹ کے ذبیحہ پر امتناع قراردیاہے بقر عید کے موقع پر بکرا‘ گائیوں‘ بچھڑو ں اوراونٹوں کی قربانی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ڈائرکٹر پلاننگ جموں کشمیر انیمل/شیپ ہسبنڈری اینڈ فیشریز ڈپارنمنٹ‘ نے انیمل ویلفیر بورڈ برائے ہند‘ مرکزی وزرات فشریز‘ انیمل ہسبنڈری اور ڈائرینگ کی جانب سے 25جون کو ملے ایک سرکاری مکتوب کو حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بڑے پیمانے پر جانوروں کا ذبیحہ21-23جون کو مقرر بقر عید کے دوران یوٹی میں عمل میں ائے گا۔
مذکورہ انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا نے جانور کی فلاح وبہبود کے پیش نظر جانوروں کی فلاح وبہبود کے سخت قوانین کے نفاذ کے لئے تمام ضروری اقدامات کے نفاذ کی درخواست کی ہے۔
اس چٹھی میں جو لکھا ہے وہ کچھ اس طرح ہے۔ جانوروں کے ساتھ مظالم کی روک تھام ایکٹ1960‘جانوروں کی فلاج وبہبود کے لئے منتقلی 1978قانون‘ جانوروں کی منتقلی(ترمیم) قوانین‘2001‘ذبیحہ گھر قوانین 2001‘ میونسپل قوانین اور فوڈ سیفٹی اور اسٹانڈرس اتھاریٹی آف انڈیا کی یدایت برائے جانوروں کا ذبیحہ(جس کے تحت اونٹوں کو ذبیح نہیں کیاجاسکتا) کا نفاذ ہے جو اس اس عید کے دوران ہونا چاہئے۔
مذکورہ مکتوب کی کاپیاں انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا برائے انفارمیشن اور تمام ضلع مجسٹریٹوں‘ کمشنروں‘ ایس ایم سی /جے ایم سی‘ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری محکمہ‘ جموں اور کشمیر‘ ڈائرکٹر ہسبنڈری محکمہ جموں اور کشمیر‘ ڈائرکٹر شہری مقامی ڈھانچہ جموں کشمیر‘ اور تمام سینئر سپریڈنٹس آف پولیس (ایس ایس پی ایز) کو ارسال کئے گئے ہیں۔