اگلے ہفتے کابینہ کی توسیع پر بات چیت:بومئی

   

نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعرات کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے ہونے والی بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے دوران تفصیلی بات چیت کریں گے ۔ بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے کابینہ کی توسیع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ جب وہ بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹیومیٹنگ میں شرکت کریں گے تو وہ اس پر مزید بات کریں گے ۔ بومئی نے کہا کہ میٹنگ 16 اور 17 اپریل کو ہوگی اور نڈا نے پارٹی کو اگلے اسمبلی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ریاستی بجٹ کے تحت پروگراموں کو نافذ کرنا ہوگی۔