اہم شعبہ جات کے بجٹ میں قابل لحاظ اضافہ

   

کمزور طبقات اور اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ کا رجحان
حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی ریونت ریڈی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں اہم شعبہ جات کو مختص کردہ رقومات میں اضافہ کیا ہے۔ آبپاشی، زراعت، ہیلت کیئر، تعلیم، شہری ترقی اور ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی بہبود کے بجٹ میں گذشتہ سال کے مقابلہ اضافہ کیا گیا۔ مجموعی بجٹ گذشتہ سال سے 9965 کروڑ زائد رہا جو کہ 3.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ اقلیتی بہبود کا بجٹ 3591 کروڑ مختص کیا گیا ہے جو گذشتہ سال سے 1391 کروڑ زائد ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلہ اقلیتی بہبود کے بجٹ میں 63 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ بی سی ویلفیر کے بجٹ میں 21.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ گذشتہ سال کے مقابلہ بی سی ویلفیر کیلئے 2000 کروڑ زائد مختص کئے گئے اور بجٹ میں 11405 کروڑ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ایس ٹی ویلفیر کے تحت 17169 کروڑ مختص کئے گئے جو گذشتہ کے مقابلہ 13.9 فیصد زائد ہے۔ شہری ترقی کے بجٹ میں 9.9 فیصد، تعلیم کے بجٹ میں 4.6 فیصد، ہیلت کیئر بجٹ میں 5.5 فیصد، آبپاشی 8.2 فیصد اور زرعی شعبہ کیلئے 8.6 فیصد زائد بجٹ مختص کیا گیا۔1