بہار کے عہدیداروں کو اہم پوسٹنگ، کے سی آر کو ریونت ریڈی کا کھلا مکتوب
حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کی پوسٹنگ کے بارے میں چیف منسٹر کے سی آر کے نام کھلا خط روانہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس پوسٹنگ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو نظرانداز کرتے ہوئے بہار کیڈر کے عہدیداروں کو اہم عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے منصوبہ بند طریقہ سے بہار عہدیداروں کے ذریعہ حکمرانی کا فیصلہ کیا تاکہ بے قاعدگیاں جاری رہ سکیں۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کی خوشامد کرنے والی عہدیداروں کو اہم ذمہ داریاں دی گئیں۔ ریونت ریڈی نے لکھا کہ ریاست میں 157 آئی اے ایس اور 139 آئی پی ایس عہدیدار موجود ہیں، ایسے میں بہار کے عہدیداروں کی کیا ضرورت ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس اور چیف سکریٹری جیسے اہم عہدے بہار کے عہدیداروں کو دیئے گئے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایچ ایم ڈی اے میں سومیش کمار اور اروند کمار کی بے قاعدگیوں کی جانچ کرائی جائیں۔ اُنھوں نے جیش رنجن کی نگرانی میں ٹی ایس آئی آئی سی کے ذریعہ اراضیات مختص کرنے کے معاملات کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر سابق میں اعتراف کرچکے ہیں کہ ویلما طبقہ بہار سے آیا ہے لہذا کے سی آر کے آباء و اجداد بہاری تھے۔ ر