اہم مسائل پر شیوراج کی کلکٹر-کمشنر کانفرنس

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں کم بارش اور آنے والے تہواروں کے پیش نظر امن و امان اور دیگر اہم مسائل کا جائزے کے لئے آج ریاست بھر کے کلکٹروں، کمشنروں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی ایک میٹنگ بلائی۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، محکموں کے پرنسپل سیکریٹریز اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔ تمام اضلاع کے کلکٹرس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈویژنل کمشنرز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ سے جڑے ۔ سرکاری معلومات کے مطابق، وزیر اعلی چوہان ریاست میں کم بارش کی وجہ سے فصلوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیااور اہم ہدایات دی۔ میٹنگ میں ریاست کے امن و امان سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں کئی دیگر موضوعات جیسے کھاد اور بجلی کی فراہمی، استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں پر عمل درآمد اور آنے والے تہواروں کے پیش نظر امن و امان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔