نئی دہلی: فرانسیسی کمپنی ایئربس نے ہندوستان میں شہری استعمال کیلئے سب سے مشہور ایچ-125 ہیلی کاپٹر بنانے کیلئے ٹاٹا گروپ کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹروں کی ہندوستان کو فراہمی کے ساتھ انہیں قریبی ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔ٹاٹا گروپ کی ذیلی کمپنی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ ایئر بس ہیلی کاپٹر بنانے کیلئے ایک فائنل اسمبلی لائن قائم کرے گی جس کا فیصلہ ایئر بس اور ٹاٹا گروپ مشترکہ طور پر کریں گے ۔ وڈودرا، گجرات میں ‘میک ان انڈیا’ سی۔295 فوجی طیارہ سازی کے بعد یہ دوسرا ایف اے ایل ہوگا جسے ایئربس کے ذریعے ہندوستان میں تیار کیا جائے گا۔ ایف اے ایل کو انسٹال ہونے میں 24 ماہ لگیں گے اور پہلے ‘انڈین میڈ’ ایچ-125 کی سپلائی 2026 میں شروع ہونے کی امید ہے ۔