ایئر انڈیا فلائٹ معاملہ :’’حضور !میں نے نہیں،خاتون نے خود ہی اپنی سیٹ پر پیشاب کیاتھا ‘‘

   

نئی دہلی: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے کے ملزم شنکر مشرا کے خلاف دہلی پولیس کی عرضی پر پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سماعت کی گئی۔ دہلی پولیس نے شنکر مشرا کی تحویل کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے تمام حقائق کے انکشاف کے لئے ملزم کو تحویل میں لینا ضروری ہے اور اس کے لئے واقعہ کے وقت اور اس سے پہلے کے طرز عمل پر غور کرنا ہوگی۔معاملہ کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ متاثرہ نے خود سیٹ پر پیشاب کر دیا، اسے صحت کا مسئلہ تھا، پولیس نے یہ بات کیوں نہیں بتائی، خاتون ایک کتھک رقاصہ تھی۔‘‘ اس پر عدالت نے پوچھا کہ شنکر مشرا نے پیشگی ضمانت کے لئے درخواست کیوں نہیں کی؟اس پر رمیش گپتا کا کہنا تھا کہ ملزم کی خاتون سے کوئی دشمنی نہیں تھی، کیا پولیس نے اس بات کی تفتیش کی؟اس پر پولیس نے عدالت میں کہا ’’ہم ملزم پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کا استعمال نہیں کر رہے۔ ہمیں صرف تفتیش کرنی ہے۔ صرف تین دن کی تحویل کا ہی تو مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہم نے جب پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تو انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ سامنے نہیں آئے۔پٹیالہ ہاؤس سیشن عدالت نے شنکر مشرا کی پولیس ریمانڈ کے مطالبہ کے معاملہ کو دوبارہ سماعت کے لیے میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دیا ۔ گزشتہ سال 26 نومبر کو ایئر انڈیا کی نیویارک۔نئی دہلی فلائٹ کی بزنس کلاس میں نشے میں دھت شخص نے مبینہ طور پر 70 سال سے زیادہ عمر کی خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کر دیا تھا۔