نئی دہلی : کالعدم سکھس فار جسٹس کے بانی، نامزد دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنون نے ایک نئی ویڈیو میں سکھوں سے کہا ہے کہ وہ 19 نومبر کے بعد ایئر انڈیا کے طیارے میں پرواز نہ کریں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔پنون نے دعویٰ کیا کہ دہلی کا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 19 نومبر کو بند رہے گا اور اس کا نام بدل دیا جائے گا۔ پنون نے ایئر انڈیا کی فلائیٹ کو دھماکہ سے اڑانے کی بھی دھمکی دی ہے۔