ریاض ۔ 26 جولائی (ایجنسیز) سعودی عرب میں غیرقانونی افراد کی گرفتاری اور مملکت سے بیدخلی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ تازہ جاری اعلان کے مطابق سعودی حکام نے اندرون ایک ہفتہ اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 14 ہزار 970 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 13 ہزار 251 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 16 سے 22 جولائی 2026ء کے درمیان مجموعی طور پر 7437 افراد کو اقامہ قانون، 3991 کو غیرقانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3542 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔