ایئر شو کے دوران طیارہ حادثہ، پائلٹ ہلاک

   

پیرس : فرانس میں ایئر شو کے دوران طیارہ سمندر میں گر گیا، حادثہ میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقہ لاوندو میں ایئر شو کے دوران ایک فوگا میجسٹر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ میں پائلٹ کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کی نعش نکال لی گئی ہے۔ فرانسیسی حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ کی وجوہات جانچنے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔ تباہ ہونے والا طیارہ 1964 سے 1980 تک فرانسیسی فضائیہ کے استعمال میں رہا۔