ایئر فورس ون کو لاحق سکیورٹی خطرہ کیتحقیقات جاری : پینٹگان

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹگان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کیلئے مخصوص طیارے ’’ایئر فورس ون‘‘ کو لاحق سکیورٹی خطرے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پینٹگان اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کیوں بوئنگ کے ملازمین موجودہ اور مستقبل کے ٹاپ سیکرٹ طیارے ’’یو ایس ایئر فورس ون‘‘ پر کام کرنے کیلئے ضروری حفاظتی منظوریوں کے بغیر کام کرتے ہیں۔امریکی فضائیہ اور بوئنگ نے تصدیق کی ہے کہ 14 مارچ کو بوئنگ نے ایئر فورس ون پر کام کرنے والے تقریباً 250 اہلکاروں کی حفاظتی اسناد میں ایک خامی کا پتہ چلایا ہے۔ ایئر فورس اور بوئنگ نے کہا ہے کہ تمام ملازمین نے موجودہ خفیہ کلیئرنس کو برقرار رکھا لیکن ایئر فورس ون کے مسائل پر کام کرنے والے اہلکاروں کو اضافی سیکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت ہے جسے “وائٹ یانکی” کہا جاتا ہے۔وال سٹریٹ جرنل جمعرات کو پہلی مرتبہ اس کہانی کو سامنے لایا ہے۔ یہ مسئلہ موجودہ صدارتی ایئر لفٹ فلیٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایئر فورس ون کی اگلی نسل پر اثر انداز ہونے جا رہا ہے۔ یہ دونوں طیارے بالترتیب ’’ وی سی 25 اے‘‘ اور ’’ وی سی 25 بی‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔