ایرانڈیا کی ٹاٹا گروپ کو حوالگی میں تاخیر

,

   

نئی دہلی : ایرانڈیا کی ٹاٹا گروپ کو حوالگی جمعرات /27 جنوری کو ہونے والی تھی تاہم اس میں تاخیر ہوئی ہے ۔ توقع ہے کہ جمعہ /28 جنوری کو اس منصوبہ پر عمل کیا جائے گا ۔ ایرانڈیا کے ملازمین کل ہی سے اس کی حوالگی اور نئے مالکین کے تحت کام کو لے کر پرجوش تھے ۔ تاہم انہیں ای میل وصول ہوا کہ کسی وجہ سے اس میں تاخیر ہورہی ہے ۔ گزشتہ پیر کو میڈیا کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایرانڈیا (مہاراجہ) کو اس کے نئے اونر ٹاٹا سنس کے حوالے کردیا جائے گا ۔ ٹاٹا گروپ نے ایرانڈیا کے حصول کے بعد 4 فلائیٹس میں ملس سرویس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی دوران ٹاٹا سنس کے صدرنشین این چندرشیکھرن نے آج دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی چندرشیکھرن ٹاٹا گروپ کے تمام امور کو دیکھتے ہیں ۔ ٹاٹا گروپ نے /8 اکٹوبر 2021 ء کو 18 ہزار کروڑ روپئے کی بولی لگاکر ایرانڈیا کو حاصل کیا تھا ۔