تہران : ایران کے وزیرِ خارجہ کا 17 اگست کو سعودی عرب کے دورے پر جانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ریاض کے دورے کی تاریخ کا سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ایران میں سعودی قونصلیٹ پر سعودی عرب کا پرچم لگا دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جون میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں 7 سال کے بعد تعلقات بحال ہوئے تھے۔