ایرانی ڈرونز سے خطہ کی سلامتی کو خطرہ ہے: امریکی سنٹرل کمانڈ

   

واشنگٹن : امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ ایران خطے میں اپنی پراکسیز کو ہتھیار پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ڈرون خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں مائیکل کوریلا نے مزید کہا کہ ایران سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور خطے میں آبی گزرگاہوں کو خطرہ بنا رہا ہے۔ وہ ملیشیاؤں اور ڈرونز کو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ایران بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کی کھیپوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران شام اور عراق میں امریکی افواج پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔امریکی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی کی مالی معاونت اور حمایت کرتی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے عالمی سلامتی کو خطرہ ہے۔دریں اثنا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ڈرونز کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔