جب سے اسرائیل پر حماس نے حملہ کیاہے‘ غزہ پٹی میں متواتر بم حملے کئے جارہے ہیں جس کی وجہہ سے ہزاروں شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔
نئی دہلی۔ اپنے ایرانی ہم منصب امیر عبداللنہیان کے ساتھ بات چیت کے دوران خارجی وزیر ایس جئے شنکر نے مغربی ایشیاء کی ”ابتر صورتحال“ پر تبادلے خیال کیاہے۔
جئے شنکرنے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللنہیان سے آج مغربی ایشیاء کی خراب صورتحال اور عالمی برداری کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔کشیدگی کو کم کرنے او رانسانی امداد فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیاگیا۔
ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی گئی“۔
اسرائیل نے الزام لگایاہے کہ ایران حماس کی حمایت کرتا ہے‘ جس نے 7اکتوبر کے روزاسرائیل پر حملہ کیاتھا‘ یہاں تک تہران خود کو اس کی پیش رفت سے دور رکھا ہے۔
جب سے اسرائیل پر حماس نے حملہ کیاہے‘ غزہ پٹی میں متواتر بم حملے کئے جارہے ہیں جس کی وجہہ سے ہزاروں شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔